منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا امکان، برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

25 جولائی, 2023 10:33

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، پشین، زیارت، کوہلو، ژوب، شیرانی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسیٰ خیل، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی، بولان، بارکھان، لورالائی، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، آواران، اورماڑہ، گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پسنی، تربت، پنجگور اور کیچ میں چند مقامات پر بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھ پڑھیں: پنجاب میں 23 سے 29 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دالبندین 37، نوکنڈی 39، سبی 41، تربت 36، بارکھان میں 31، ژوب 30، خضدار اور لسبیلہ 31، قلات میں 26 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔