منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو آج گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

25 جولائی, 2023 10:53

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس الیکشن کمیشن نے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں منگل کی صبح 10 بجے پیش کریں۔

توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس اچ او تھانہ بنی گالا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ ان کی رہائشگاہ پر موصول کروا دیے گئے، عمران خان کے وکیل نے بنی گالا میں وارنٹ وصول کیے۔

اُدھر وکیل پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے تصدیق کی کہ عمران خان نے آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔