منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کم سن ملازمہ پر تشدد، سول جج کی اہلیہ کےخلاف مقدمہ درج

25 جولائی, 2023 10:55

اسلام آباد میں کم سن گھریلو ملازمہ پرسول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کے تشدد کا مقدمہ تھانہ ہمک میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ بچی کے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے اورتشدد کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق15 سالہ رضوانہ10ہزارکے عوض سول جج عاصم حفیظ کے گھرملازم تھی،بچی سے ملنے آنے پرمعلوم ہوا کہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکارہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی

جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک بازواورپسلیاں ٹوٹے ہوئے ہیں۔سول جج کی اہلیہ نے بچی کوڈنڈوں، اورچمچوں سے تشدد کا شکارکیا۔

سول جج کی اہلیہ مبینہ طورپرگلہ دباتی رہی جس کےواضح نشان موجود ہیں۔ کم سن گھریلوملازمہ کے سراورچہرے پرگہرے زخم کے نشان موجود ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔