کراچی، مون سون کے دوسرے اسپیل سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی، مون سون کے دوسرے اسپیل سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی، مون سون کے دوسرے سیزن میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گلستانِ جوہر، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد،ڈالمیا اور دیگر جگہوں پر تیز بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
یہ بھی پڑھیں امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک بار پھر سمندری طوفان کا خطرہ
کراچی میں بارش کے اعداد و شمار
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے ذیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 100 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،سعدی ٹاؤن58، گلشنِ معمار54، یونیورسٹی روڈ52، نارتھ کراچی51 ملی میٹر بارش ہوئی۔اورنگی43، جناح ٹرمینل31، گلشنِ حدید24، اوراولڈ ایئرپورٹ کے علاقے میں23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









