منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وزرات پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز میں ڈیلر مارجن پر مذاکرات کامیاب، نوٹیفیکیشن جاری

25 جولائی, 2023 13:20

کراچی، وزرات پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز میں فی لیٹر مارجن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے، مارجن بڑھانے پر اتفاق کے بعد معاہدہ تحریر کرلیا گیا۔ معاہدے پر وزارت پیٹرولیم ،اووگرا ،اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما دستخط کریں گے ۔

حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل پر ڈیلرز مارجن1 روپیہ 64 پیسے بڑھادیا گیا۔ چئیرمین اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اقساط میں ڈیلرز مارجن بڑھاجائے گا۔

یہ بھی پڑیں رواں ہفتےمہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔