منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کراچی میں بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا، کل کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوجائینگی

25 جولائی, 2023 12:37

کراچی: سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہے گا، کل کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، مون سون کے دوسرے اسپیل سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شمالی علاقوں میں زیادہ بارش کا امکان ہے، کل سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، کل کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ ہوگا، حبس میں کمی ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔