پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کو معطل کردیا
لاہور: پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کو معطل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بار کونسل نے مذکورہ بالا بارز کے نائب صدور کو صدر کا عہدہ سنبھالنے کا حکم دیا ہے، بارز صدور کو چارج سنبھالنے کے فوری بعد الیکشن بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کیلئے پی پی نے ابھی تک کسی نام کی منظوری نہیں دی: شرجیل میمن
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل طاہر شبیر چودھری نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 57 بارز کے صدور کو الیکشن بورڈ کا تقرر نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









