حالیہ مون سون بارشوں میں اب تک 150 افراد جان کی بازی ہار گئے
حالیہ مون سون بارشوں میں اب تک 150 افراد جان کی بازی ہار گئے
این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 66 رپورٹ ہوئیں ، خیبرپختونخوا سے 41، بلوچستان سے 6 ، سندھ سے 15 اور آزاد کشمیر سے 6 جبکہ گلگت بلتستان سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں کورنگی کازوے پر 2افراد پانی کے بھاؤ میں بہہ گئے ،پولیس
مون سون بارشوں سے وفاقی دارالحکومت میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔
حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 233 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 147 افرادپنجاب میں زخمی ہوئے۔ملک بھر میں کل 468 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









