نگراں حکومت سے متعلق الیکشن ایکٹ کی شق320 کثرت رائے سے منظور
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں نگراں حکومت سے متعلق الیکشن ایکٹ کی شق320کثرت رائے سے منظورکرلی گئی ہے۔
شق میں ترمیم کے بعد اتحادی جماعتوں نے اس پر رضامندی ظاہر کردی۔
شق میں ترمیم کے بعد نگراں حکومت کوکچھ اضافی اختیارات حاصل ہوں گےتاہم یہ اضافی اختیارات محدود ہوں گے،نگراں حکومت کوئی نیا معاہدہ نہیں کرسکے گی۔نگراں حکومت کو روز مرہ کے ساتھ ہنگامی نوعیت کے معاملات کو دیکھنے کا اختیار ہوگا۔ نگراں حکومت پہلے سے جاری پروگرام اور منصوبوں سے متعلق اختیار استعمال کرسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں موجودہ حکومت کے دور میں تمام معاشی اشارے منفی چلنے لگے
پریزائیڈنگ افسر نتیجے کی کاپی فوری طورپر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کا پابند ہوگا، پریزائیڈنگ افسر الیکشن کی رات2بجے تک نتائج دینے کا پابند ہوگا۔ الیکشن کی حلقہ بندیاں آبادی کے تناسب سے کی جائیں گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









