وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو نگراں حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑدیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ماموں بنادیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو نگراں حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑدیا۔ حکومت نے معاہدے میں مارجن بڑھانے کی زمہ داری نگراں حکومت پر ڈال دی۔
معاہدے کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں ایک روپے 64 پیسے کا اضافہ قسطوں میں کیا گیا۔ ڈیلرز کو ہر پندرہ دن کے بعد 41 پیسے ملیں گے جبکہ پہلی قسط کی ادائیگی یکم ستمبر کو ہوگی اور اس وقت ملک میں نگران حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں وزرات پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز میں ڈیلر مارجن پر مذاکرات کامیاب، نوٹیفیکیشن جاری
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں فی لیٹر 5 روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔اس وقت ڈیلرز کو فی لیٹر 6 روپے مارجن مل رہا ہے۔ ڈیلرز سروے کے دوران ڈیمانڈ کے مطابق اخراجات ثابت نہیں کرسکے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









