ڈیفنس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کے بھائی کی کار پر فائرنگ، 2 جاں بحق 2 زخمی
کراچی کے ڈیفنس فیز سیون میںپی ٹی آئی ایم پی اے سیلم ابڑو کے بھائی کی کار پر فائرنگ کے نیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیفنس فیز سیون میں واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پی ٹی آئی ایم پی اے سیلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اکرم ابڑو اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 2 افراد زخمی ہیں جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں کورنگی کازوے پر 2افراد پانی کے بھاؤ میں بہہ گئے ،پولیس
پولیس کے مطابق حملہ آور تین موٹر سائیکلوں اور ایک کار میں سوار تھے۔ گاڑی پر 30 سے زائد گولیوں کے نشانات ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









