قومی بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش ہوگی
قومی بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش ہوگی
اسلام آباد: قومی بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دےدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم منظور کرلی گئیں۔ ای تحفظ بل 2023 کی اصولی منظوری دےدی گئی۔ پرسنل پروٹیکشن بل کی کابینہ نے اصولی منظوری دےدی۔
یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ (ن ) کی وفاقی حکومت مشکلات کا شکار
اجلاس میںای سی ایل سے مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری بھی دی گئی۔ احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی۔
ایجنڈہ میں شامل ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری بھی دےدی گئی۔کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نےکمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کےفیصلوں کی توثیق بھی کردی جبکہ قومی بھنگ پالیسی کی منظوری موخر کردی گئی۔ قومی بھنگ پالیسی آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









