منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

موجودہ حکومت کے دور میں تمام معاشی اشارے منفی چلنے لگے

26 جولائی, 2023 16:59

وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں تمام معاشی اشارے منفی چلنے لگے۔ترسیلات زر، برآمدات، بیرونی سرمایہ کاری،روپے کی قدر اور مالی ذخائر آگے بڑھنے کے بجائے ریورس گئیر پر لگ گئے۔

وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ترسیلات زر میں 13.6 فیصد،برآمدات میں 14.1 فیصد اوردرآمدات میں 27.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 85.4 فیصد کی کمی ہوئی۔بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کی کمی رہی۔

رپورٹ کے مطابق ملکی مالی ذخائر میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر سے زائد کی نمایاں کمی آئی،ڈالر نے روپے کو چاروں شانے چت کردیا۔ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 67 روپے 37 پیسے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں ڈالر کی قلت، اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12.3فیصد سے بڑھ کر29.2 دو فیصد تک پہنچ گئی۔ ملکی سطح پر پیداوار میں چودہ فیصد سے زائد گراوٹ آئی۔

ایف بی آر بھی 7200ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔