منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وفاق چاروں صوبوں میں 5 سے 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گا

26 جولائی, 2023 15:29

کراچی :وزیراعظم شہباز شریف کا گورنر ہاوس میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم اوریوتھ بزنس لون کی تقریب سے خطاب۔


وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہوئی ہے وزیراعلیٰ سندھ اور انکی ٹیم محنت کررہی ہے، گورنر سندھ نوجوانوں کیلئے بہترین پروگرا م چلا رہے ہیں ۔مراد علی شاہ اور کامران ٹیسوری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ،تعلیم سے ہی پاکستان تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے بعد ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی تیاری

وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کےلیے کوئی سفارش نہیں ، صرف تعلیم معیار ہے ۔ چاروں صوبوں میں وفاق 5سے10لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گا۔ جوان ہماری قوم کے مستقبل کی ضمانت ہیں،یہ نوجوان ملک کےلیے اربو ں ڈالرز کما کر لائیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگلے ماہ حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے ، عوام کے مینڈیٹ سے نئی حکومت آئے گی۔

ہم نےغربت اور بیروزگاری سے نجات کےلیے مربوط پلان تیار کرلیا۔ پاکستان کی ترقی کےلیے کرپشن ،گیس اور بجلی کی چوری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔