منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ملک میں ڈالر کی قلت، اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

26 جولائی, 2023 12:36

ملک میں ڈالر کی قلت کے خاتمے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا اعلان۔ ایکسچینج کمپنیز کو کارگو کے ذریعےملک میں ڈالر لانے کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کے نام جاری سرکلر میں لکھا گیا ہے کہ ملک بھر کی تمام ایکسچینج کمپنیز ایکسپورٹ کنسائنمنٹ کی قیمت کے برارکارگو سروس کے ذریعے پانچ کاروباری دنوں میں ملک میں ڈالر منگوا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں رواں ہفتےمہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

ڈالر منگوانے کی اجازت کیلئے قواعد و ضوابط بھی اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں درج کیے گئے ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز کو تمام مالی تفصیلات اپنی اکاونٹ بک میں واضح طور پر بیان کرنا ہوں گی۔ میں واضح طور پر بیان کرنا ہوں گی۔

SBP-Circular
اسٹیٹ بینک ڈالر سرکلر

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی فراہمی بڑھانے کا اسٹیٹ بینک کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اس حوالے سے ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی فراہمی بڑھنے سے ریٹ نیچے آئے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔