حکومت سنبھالنے کے بعد بلوچستان کی ترقی کا فیصلہ کیا: وزیراعظم
گوادر: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان پیچھے ہے اسے آگے لے کر آنا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد بلوچستان کی ترقی کا فیصلہ کیا۔
مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک، طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادر میں گزارا ہوا ایک ایک لمحہ اطمینان بخش تھا، بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ماضی میں بلوچستان کو بنیادی وسائل سے محروم رکھا گیا، گوادر اور بلوچستان کی ترقی کیلئے عوامی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے 4 سال میں جاری منصوبوں کو التواء میں رکھا گیا، سیلاب کے دوران بلوچستان کے چپے چپے کا دورہ کیا، نواز شریف نے گوادر اور بلوچستان کی ترقی کیلئے عوامی منصوبوں کی بنیاد رکھی، بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد پہنچائی، بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے قیمتی معدنیات سے نوازا ہے، اربوں کی لاگت سے پینے کے پانی کا منصوبہ بنایا گیا، گوادر میں بجلی کا منصوبہ بنایا گیا، واٹر ٹریٹمنٹ کا منصوبہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے اربوں روپے کی خطیر رقم بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کو تقسیم کی، ریکوڈک کے جھگڑے پر پاکستان کے اربوں روپے لگ گئے، ڈیل ہوئی اسے چیلنج کیا گیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا سب جانتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو گوارہ نہ تھا کہ بلوچستان کی ترقی ہو، چین، سعودی عرب، قطر، یو اے ای سمیت دوست ممالک نے ہماری بھرپور مدد کی، آج پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پر کالا دھبہ ہوتا: وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران 6 لاکھ ٹن سامان گوادر بندرگاہ پہنچا، 2015 کے بعد سے گوادر بندگاہ کی ڈریجنگ نہیں کی گئی، گوادر رپورٹ کی ڈریجنگ کیلئے اب معاہدہ ہوگیا ہے، گوادر میں منصوبوں سے یہاں کے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا، ترقی کا دروازہ کھلتا ہے تو سرمایہ کار آتے ہیں، ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو معاشی ترقی کے لحاظ سے سندھ، پنجاب کے برابر لانا ہے، پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں ترقی ہو، سیاسی استحکام آئے، لیپ ٹاپ اسکیم میں بلوچستان کا حصہ 11 فیصد رکھا ہے، باقی صوبے آگے ہیں، بلوچستان پیچھے ہے اسے آگے لے کر آنا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد بلوچستان کی ترقی کا فیصلہ کیا، پچھلے بجٹ کے حساب سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ آج تقسیم ہوئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









