منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 75واں یوم شہادت

27 جولائی, 2023 12:28

27 جولائی 1948 کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی تاریخ شہادت ہے۔ آج کیپٹن سرور شہید کا 75واں یوم شہادت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں وفاق چاروں صوبوں میں 5 سے 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گا

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔ کیپٹن سرور شہید کی بے مثال بہادری، غیر متزلزل عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کیپٹن محمد سرور کی شہادت مادر وطن کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔

کیپٹن محمد راجہ سروربھٹی 1948 میں تلپتر،آزاد کشمیر میں پاک بھارت جنگ کے دوران وطن کی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے شہیدہوئے۔ انہیں جرات و بہادری کی اعلی مثال قائم کرنے پر نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔