بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیراعلیٰ کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ خاران، واشک میں سیلابی ریلوں اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دکھ ہوا، تمام متعلقہ ادارے مستعد و فعال رہتے ہوئے عوام کی مدد و معاونت کریں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی جی ڈی ایم اے کو فوری طور پر امدادی سامان کیساتھ خاران اور واشک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نچلے درجے کے فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات متاثرہ صوبائی سڑکوں کی بحالی یقینی بنائے، این ایچ اے کوئٹہ سبی اور کوئٹہ کراچی شاہراہوں کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے، گزشتہ سال این ایچ اے بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی میں ناکام ہوئی، بلوچستان کے عوام قومی شاہراہوں کی بندش سے مشکلات کا شکار ہیں، وزیراعظم این ایچ اے کی سست روی کا نوٹس لیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ ڈیموں اور نہروں کے کمزور پشتوں کو مضبوط بنا کر 24 گھنٹے عملہ اور مشنری دستیاب رکھی جائے، تمام متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگاکرمتاثرین کو صحت کی سہولیات دی جائیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









