منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پی ٹی آئی خواتین سینیٹرز پر ریمارکس، خواجہ آصف کا معذرت سے انکار

27 جولائی, 2023 15:43

پی ٹی آئی کی خواتین سینیٹرز سے متعلق ریمارکس پروزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں معذرت سے انکار کر دیا۔

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی خواتین سینیٹرز کے خلاف نازیبا ریمارکس پر معذرت کا مطالبہ کیا۔ خواجہ آصف نے اپنے ریمارکس پر معذرت کرنے سے انکار کر دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب ان کے قائد نے مریم نواز سے متعلق تقریر میں کہا تب ان کا ضمیر نہیں جاگا۔ یہ اس کی معافی مانگیں پھر میں بھی معذرت کرلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں آج پارلیمان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، رضا ربانی

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اور بعض اتحادی ارکان نے میری تقریر پر احتجاج کیا۔ میری تقریر کا سیاق وسباق دیکھا جائے۔ میں نے وضاحت دی میرے ریمارکس صنفی امتیاز پر مبنی نہیں تھے، میں نے خواتین سے متعلق کوئی ریمارکس نہیں دیے۔

ہمارے لیڈرز ہماری تربیت کرتے ہیں، میری تربیت نوازشریف نے کی ہے۔ میری بات کو غلط تناظر میں لیا گیا،آج بھی اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔