منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پنجاب میں نچلے درجے کے فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

27 جولائی, 2023 12:32

لاہور: دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور عوام کی دریاؤں کے اطراف غیر ضروری نقل و حمل ہر پابندی لگائی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 40 ہزار 650 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہے، ننکانہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ مون سون بارشوں میں اب تک 150 افراد جان کی بازی ہار گئے

عمران قریشی کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ کو نالوں کی کراسنگ پر پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، انتظامیہ نشیبی علاقوں میں خوراک کے گوداموں کی حفاظت کو یقینی بنائے، عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں، ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کا اطلاق یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی گئی ہے، ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔