نیب کا پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: نیب نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے تمام اداروں سے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت حسین کی کیمپ جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مونس الہٰی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز، ایکسائز آفیسرز کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور بہوؤں کی جائیداد کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









