حکومت نے تمام جماعتوں سے نگراں وزیراعظم کیلئے نام مانگ لئے
اسلام آباد: حکومت نے تمام جماعتوں سے نگراں وزیراعظم کیلئے نام مانگ لئے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں تمام پارٹیز کی میٹنگ ہوئی، اجلاس میں نگراں حکومت، اور قانون سازی سمیت تمام معاملات پر مشاورت ہوئی، تمام جماعتوں کو کہا گیا کہ وہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اللہ کو جس سے جو کام لینا ہو لیتے ہیں‘، نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر ڈار کا جواب
نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام جماعتوں کو نام کیلئے کہا تا کہ کوئی متفقہ فیصلہ ہو سکے، ابھی تک ن لیگ سمیت کسی جماعت نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام نہیں دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے صرف انتخابات تک کا وقت گزارنا ہوتا ہے، نگراں وزیراعظم کیلئے معاشی ماہر یا جج ہونا ضروری نہیں ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









