منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آج پارلیمان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، رضا ربانی

27 جولائی, 2023 13:01

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے آج سینیٹ سے بل پاس ہونے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے پارلیمان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا۔ سینیٹ اجلاس سے احتجاجا واک آوٹ بھی کردیا۔

سینیہٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قواعدو ضوابط کو بالائے طاق رکھا گیا نہ ہی ترامیم کو خاطر میں لایاگیا۔ابھی جو بل پاس ہوئے یہ پارلیمان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس، آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل منظور

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے بلائنڈ قانون سازی ہوئی ہے، ہمیں بل کی کاپیاںتک نہیں دی گئیں۔

اچانک 3بل سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیے گئے۔نہیں معلوم بل میں کیا ہے میں اس کیخلاف واک آؤٹ کرتا ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔