رحیم یار خان: پولیس کا کچے میں گرینڈ آپریشن، 6 ڈاکو ہلاک
رحیم یار خان: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او رحیم یارخان رضوان گوندل کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے کچہ کشمور میں کارروائی کرکے ڈاکوؤں کے سرغنہ جانو انڈھڑ سمیت 6 ملزمان کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
پولیس لے مطابق ملزمان ماہی چوک کے علاقے میں 2 سال قبل قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے زندہ اور مردہ گرفتاری پر سندھ اور پنجاب پولیس کی جانب سے 1 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو کریم بخش عرف کرو مارا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ، ایس ایچ او کوٹ سبزل، ایچ ایچ او ماچھکہ اور سی آئی اے صادق آباد کی سربراہی میں کی گئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









