گوادر کی ترقی کے یہ منصوبے خطے کی تقدیر بدل دیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوششوں کے باوجود بلوچستان ہماری اجتماعی غفلت کا شکار رہا، گوادر کی ترقی کے یہ منصوبے خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ گوادر میں ترقی، انفرااسٹرکچر، تعلیمی منصوبوں کی سیریز کا افتاح، سنگ بنیاد رکھا، گوادر کی ترقی کے یہ منصوبے خطے کی تقدیر بدل دیں گے، تقاریب میں وزرا، آرمی چیف، نیول چیفس، گورنر، وزیراعلیٰ و دیگر نے شرکت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوششوں کے باوجود بلوچستان ہماری اجتماعی غفلت کا شکار رہا، بلوچستان نے دیگر اکائیوں کے برابر ترقی نہیں کی جو باعث شرم ہے، ترقی لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے سے جڑی ہے، عوام کو فلاح، سماجی واقتصادی بہبود ہی حقیقی ترقی کا مرکز بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سنبھالنے کے بعد بلوچستان کی ترقی کا فیصلہ کیا: وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بچوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی تو وہ ترقی کے مالک ہوں گے، سیلاب کے دوران بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حالات دیکھے، پاکستان کی ترقی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے، بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل محفوظ اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









