منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

یوم عاشور: امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیاں، شہدا کی یاد میں ملک بھر میں جلوس و مجالس

29 جولائی, 2023 11:07

نواسہ رسول ﷺ امام حسینؓ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن آج یوم عاشور پر ملک بھر میں جلوس اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، عزادار ان امام حسین کی بڑی تعداد نواسہ رسولﷺ کی شہادت پر نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے ہیں۔

جلوس کے شرکا نماز ظہرین تبت سینٹر پر ادا کرینگے جبکہ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوسوں کے اختتام پر مجالس شام غریباں منعقد ہوں گی، امام عالی مقام، ان کےعزیزوں اور ساتھیوں کی شہادت کے بعد نبیﷺ کے گھرانے کی خواتین پر مظالم بیان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور کے موقع پر وزیراعظم اور صدر مملکت کا خصوصی پیغام

لاہور میں جلوس:

لاہور کی نثار حویلی سے برآمد جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جس میں حضرت امام حسینؓ کے بیٹےحضرت علی اکبرکی آخری اذان کاتذکرہ کیا گیا، اس کے علاوہ نبی کریم ﷺ کے گھرانے پر مظالم کے غم میں زنجیروں کا ماتم کیا گیا۔

پشاور میں جلوس:

پشاورمیں یوم عاشور پرمختلف امام بارگاہوں سے 12 جلوس برآمد ہوں گے، پہلا جلوس صبح 11 بجے امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی کوچہ جان پیپل منڈی سے برآمد ہوگا۔

جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے 13 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موجود ہیں، جلوسوں کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بند ہے۔

ادھر حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور کوئٹہ میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔