منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پی ٹی آئی نے سابق وزيراعلیٰ کے پی محمود خان کو پارٹی سے نکال ديا

29 جولائی, 2023 11:13

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزيراعلیٰ کے پی محمود خان کو پارٹی سے نکال ديا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا۔

محمود خان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ارکان ولسن وزیر، اشتیاق اُرمڑ، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق منتخب ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے اورشوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

بعد ازاں صوبہ خیبر پختونخوا میں نئی جماعت تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا قیام عمل میں آیا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

پارٹی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جماعت میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، سابق وزرا اور درجنوں ارکان شامل ہوئے ہیں اور مزید شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔