سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک
باغ: سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کا محاصرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبر کے علاقے باغ میں فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: پولیس کا کچے میں گرینڈ آپریشن، 6 ڈاکو ہلاک
ترجمان کے مطابق دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے بھی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









