چینی نائب وزیراعظم کی آمد، اسلام آباد میں 2 روز کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد: غیر ملکی وفود کی آمد پر وفاقی دارالحکومت میں 2 چھٹیوں کا اعلان جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو چھٹی ہوگی، اسکولز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مارکیٹیں، بینک ودیگر نجی ادارے بھی بند رہیں گے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے نائب وزیراعظم کل پاکستان کا 3 روزہ دورے کریں گے
واضح رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم آج سے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور دیگر حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کا حصہ ہے، چین کے نائب وزیراعظم کا دورہ دونوں ملکوں کی سدا بہار تذویراتی شراکت کو مزید گہرا کرنے کا عکاس ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









