9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی: خورشید شاہ
کراچی: خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیوں کی کمیٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے 5 نام تجویز کیے ہیں، یہ تمام لوگ نیوٹرل ہیں،کسی پارٹی سے ان کا تعلق نہیں، 9 اگست کو حکومت چلی جائے گی،نگراں حکومت 90 دن کیلئے آئے گی۔
وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کے فور منصوبے کا دورہ کیا، چیئرمین واپڈا اور سینیٹر وقار مہدی بھی خورشید شاہ کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین واپڈ اور دیگر حکام نے منصوبے کے حوالے سے خورشید شاہ کو بریفنگ دی۔
بعد ازاں خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشش ہے منصوبہ 2024 کے اختتام یا 2025 کے شروع میں مکمل کردیں، سندھ حکومت سے سوال ہے کہ کیا انہوں نے پانی کیلئے سسٹم بنایا ہے؟، اس سے پہلے جو ہوا اس پر تحقیق ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسندی کی روک تھام کے بل کی شدید مخالفت، چیئرمین سینیٹ نے بل ڈراپ کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت منصوبے کی ایک ایک چیز دیکھی جارہی ہے، سندھ حکومت سے بات ہوئی ہے،منصوبے کی تکنیک پر مطمئن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کی کمیٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے 5 نام تجویز کیے ہیں، یہ تمام لوگ نیوٹرل ہیں،کسی پارٹی سے ان کا تعلق نہیں، 9 اگست کو حکومت چلی جائے گی،نگراں حکومت 90 دن کیلئے آئے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









