باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق
باجوڑ: جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خار میں دھماکا ورکرز کنونشن کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک شرپسند ہلاک
ریسکیو ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے اب تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









