منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارا پلان بی تیار تھا: وزیر خزانہ

30 جولائی, 2023 15:17

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارا پلان بی تیار تھا، اب تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی، انتظامات مکمل ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بروقت مکمل کیا جائے گا، آنے والے دو تین مہینوں کی ادائیگیوں کا بندوبست کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج: رواں ہفتے 100 انڈیکس 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہا

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی، انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارا پلان بی تیار تھا، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر اس پر تماشا بنے، لیکن ہم نے اپنی پوری کوشش کی اور تمام ادائیگیاں وقت پر کیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔