پرتشدد تنظیم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، پر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائیگا
اسلام آباد: پر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس آج دوپہر 12 بجے شروع ہوگا جس میں سینیٹ میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کا بل پیش کیا جائے گا۔
بل کے مطابق پرتشدد تنظیم کے لیڈر، عہدیداران و ممبران کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، پرتشدد تنظیم کے اثاثے، پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کر دیے جائیں گے، پرتشدد تنظیم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی نائب وزیراعظم کی آمد، اسلام آباد میں 2 روز کی تعطیلات کا اعلان
مجوزہ بل کے متن کے مطابق کوئی بھی ادارہ پرتشدد تنظیم کے لیڈر ، ممبر یا عہدیدار کو مالی معاونت نہیں دے گا، پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث تنظیم کو 50لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، تنظیم تحلیل کر دی جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی تنظیم کو 20لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، جرم ثابت ہونے پر فرد یا تنظیم کی پراپرٹی اور اثاثے ضبط کر لئے جائیں گے۔
بل کے مطابق معاونت، سازش یا اکسانے والے شخص کو 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جرم کرنے والے شخص کو پناہ دینے والے کو بھی قید اور جرمانہ ہوگا، حکومت کو معلومات یا معاونت دینے والے شخص کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









