مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 130 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 130 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
31 جولائی 1893ء مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخ پیدائش ہے۔ آج ان کا 130 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن تھیں۔ آپ31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے شانہ بشانہ مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا۔
آپ پاکستانی قوم کیلئے ماں کا درجہ رکھتی تھیں اسی لئےآپ کو مادر ملت کا خطاب ملا۔
یہ بھی پڑھیں سی پیک کی 10 سالہ تقریبات، پاکستان و چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
محترمہ فاطمہ جناح اپنی اکثر تقاریر میں قوم سے اردو لکھنے، بولنے، پڑھنے پر زور دیتی تھیں۔ فاطمہ جناح ایک ممتاز سیاسی شخصیت اور خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں۔
پاکستان کیلئے سب کچھ قربان کر دینے والی یہ عظیم ہستی 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ آپ کی قبر قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں موجودہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









