کون بنے گا نگراں وزیراعظم ؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ہوگی آج پھر بیٹھک
کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میںہوگی آج پھر بیٹھک
نگراں وزیراعظم کے نام کے حوالے سے حکمراں جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا آج ایک اور دور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کے اراکین شام کو مختلف ناموں پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ن لیگ کی طرف سے پانچ نام دئیے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی آج اپنے نام لائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں سی پیک کی 10 سالہ تقریبات: چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ پاکستان پہنچ گئے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
راجہ ریاض نے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی بلا رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق راجہ ریاض اس ہی ہفتے تین نام وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









