منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

سی پیک کی 10 سالہ تقریبات: چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ پاکستان پہنچ گئے

31 جولائی, 2023 10:15

اسلام آباد: چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔

چین کے نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے ان کا استقبال کیا۔

دورہ پاکستان میں چین کے نائب وزیر اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی نائب وزیراعظم کی آمد، اسلام آباد میں 2 روز کی تعطیلات کا اعلان

چین کے نائب وزیراعظم صدرپاکستان، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم کی آمد پر اسلام آباد میں آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا گيا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔