سی پیک کی 10 سالہ تقریبات، پاکستان و چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
سی پیک کی 10 سالہ تقریبات، پاکستان و چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اسلام آباد: سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم موجودتھے۔
وفاقی وزراء بلاول بھٹو، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، نوید قمر و دیگر تقریب میں موجود دوسری جانب چین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی تقریب میں موجود تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام میں رشتہ مضبوط ہوا۔ منصوبے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب آغاز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں کون بنے گا نگراں وزیراعظم ؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ہوگی آج پھر بیٹھک
انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کا لمحہ خوش آئند ہے ۔ سی پیک معاہدے پر 10سال قبل نواز شریف اور شی جن پنگ نے دستخط کیے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک میں 25ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہونی چاہیے ۔اس منصوبے میں روڈ اور انفرااسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب ہم سی پیک کےدوسرے مرحلےمیں داخل ہوچکے ہیں جس میں زراعت اور آئی ٹی کا شعبہ شامل ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









