بی اے پی کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بنگلزئی ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بنگلزئی ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔
نصیب اللہ بنگلزئی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
نصیب اللہ بنگلزئی کا کہنا تھا کہ بی اے پی کا حصہ اس لیے بنے تھے کہ بلوچستان کی محرومیاں ختم ہو لیکن وقت کے ساتھ ساتھ پارٹی میں انتشار پھیلنے لگا ہے۔
دوسری جانب نینشل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ نصیب اللہ بنگلزئی کو نیشنل پارٹی میں ویلکم کرتا ہوں، سیاست دان بمقابلہ سیات دان عدلیہ بمقابلہ بمقابلہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری ہے، ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں، ادارے ائینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، 2018 جیسے انتخابات قابلِ قبول نہیں، پانچ سالوں میں صرف مایوسی ملی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زمینوں کی بندر بانٹ کی جارہی ہے، ہماری کینسل کی گئی زمینیں مافیا کو دی جارہی ہیں، موجودہ دور میں جس طرح نوکری بیچی جارہی ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، بلوچستان کے نوجوانوں کو میرٹ کی ضرورت ہے، کرپشن کے ساتھ ساتھ نوکریوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









