منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

حکومت نے نئی بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی: خرم دستگیر

31 جولائی, 2023 12:20

اسلام آباد: خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں 5063 میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی، تھر کا کوئلہ بجلی بنانے کیلئے سودمند ہے۔

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا، موجودہ حکومت نے ملک میں 5063 میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی، تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوا جو کہ ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک ، کروٹ اور کراچی میں بھی بجلی پیداوار کے منصوبوں کا آغاز ہوا، ایران سے جیونی گوادر تک بجلی کی لائن کا منصوبہ شروع کیا گیا، تھر مٹیاری کی ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کرکے چلایا گیا، سکھی، لاہور نارتھ ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، کل وزیراعظم نے 1263 میگاواٹ تھرمل پلانٹ کا افتتاح کردیا، تھرمل آر ایل این جی دنیا کے جدید ترین پلانٹس میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والے ہوجائیں تیار، نیپرا نے بجلی بم گرادیا

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وہ چراغ جلایا جو غریب دشمن حکومت نے بجھادیا تھا، گزشتہ دور حکومت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا گردشی قرضہ تھا، سی فائیو نیوکلیئر پاورپلانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، شمسی توانائی کے منصوبوں کیلئے بھی فریم ورک بنالیا گیا، سابقہ حکومت نے بجلی بنانے کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تھر کا کوئلہ بجلی بنانے کیلئے سودمند ہے، تھر کوئلے سے بننے والی 1980 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔