منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

باجوڑ دھماکہ، امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت

31 جولائی, 2023 10:28

امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیاہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکا اس دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔پر امن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں باجوڑ دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہےکہ باجوڑ خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔سعودی وزارت خارجہ نے دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔