منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل تابناک ہے: مصدق ملک

31 جولائی, 2023 14:27

اسلام آباد: مصدق ملک کا کہنا ہے کہ معدنیاتی انقلاب سے ملکی بر آمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل تابناک ہے۔

وزیرمملکت مصدق ملک کی نیوز کانفرنس پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت میں 6.1 ٹریلین ڈالر ہے، پاکستان بے شمار معدنیات سے مالا مال ہے، معدنیات کی مائننگ سے سب سے زیادہ فائدہ غریب عوام کو ہوگا، معدنیات کے انقلاب سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارا پلان بی تیار تھا: وزیر خزانہ

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ معدنیاتی انقلاب سے ملکی بر آمدات میں اضافہ ہوگا، معدنیاتی انقلاب کے 3 مقاصد ہیں، بلوچستان میں معدنیات سے متعلق انڈسٹری لگائیں گے، خام معدنیات سے دھاتوں کو نکالنے کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل تابناک ہے، گوادر میں انڈسٹریل زون بنائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔