منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

باجوڑ دھماکا، خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی

01 اگست, 2023 12:20

پشاور: باجوڑ میں دھماکے کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ دھماکہ، اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی شدید مذمت

مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات سمیت جلسے، جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔