بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کو تیار
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں کی اہم ملاقاتوں کی اندرونی کہانی جی ٹی وی نیوز نے حاصل کر لی ۔ ملاقات کرنے والے سیاسی رہنما آئندہ چند روز میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بلوچستان کے ارکان اسمبلی وسینیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرفراز بگٹی،انوار کاکڑ ، عاصم ،
دوستین ڈومکی،عبدالغفار لہڑی،چنگیز مری ودیگر رہنما شامل تھے۔
حکومت کی جانب سےایاز صادق،رانا ثناء اللہ،اسحاق ڈار بھی ملاقات میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں بی اے پی کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بنگلزئی ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں، بلوچستان کو پنجاب بجٹ سے11ارب روپے دے رہے ہیں۔ خواہش ہے حکومتی مراعات نمائندوں کے ذریعے عوام تک پہنچیں۔
ملاقات میںبلوچستان کے سیاسی رہنماوں کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ۔ حکومت کے خاتمے کے بعد متعدد رہنما ن لیگ میں شامل ہوں گے۔ شمولیت کی تقریب نگراں حکومت کے قیام کے بعد کوئٹہ میں ہوگی۔
ملاقات میں طے پایاکہ بی اے پی کے سینیٹرز فی الحال ن لیگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ملاقات میں بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









