منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

سی پیک کی 10 ویں سالگرہ، چینی صدر کا تہنیتی پیغام

01 اگست, 2023 10:32

خطے کی خوشحالی کی ضمانت اور گیم چینجر منصوبے سی پیک کے 10 سال مکمل۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ 2013 میں اس منصوبے کا آغاز ہوا۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا اہم ترین اولین منصوبہ ہے۔ ان منصوبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

سی پیک کے متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے ہیں۔ منصوبے سے پاک چین اقتصادی وسماجی ترقی کو نئی قوت ملی اورخطے میں باہمی رابطے کے عمل کی بنیاد ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک4موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد، صدر پاکستان نےچینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا

شی جن پنگ نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں ہوں چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کیساتھ کھڑارہے گا۔ دونوں ممالک امن کیلئے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔