حکمراں اتحاد میں اختلاف بڑھ گیا، قومی اسمبلی اجلاس کل تک ملتوی
حکمراں اتحاد میں اختلاف بڑھ گیا، قومی اسمبلی اجلاس کل تک ملتوی
یونیورسٹیوں کے قیام کے بلز پر حکمراں اتحاد میں اختلاف بڑھ گیا ۔ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی کوششوں کے باوجود پیپلز پارٹیا اور ن لیگ کے ارکان کاوفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے تنازعہ حل نہ ہوسکا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی مداخلت کے باوجود وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے موقف پر لچک پیدا کرنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں سندھ اسمبلی کی قبل ازوقت تحلیل کا معاملہ طے پا گیا
ایوان میں سید خورشید شاہ اور قادر مندوخیل نے خواجہ آصف کو یونیورسٹیوں کے بلز پیش ہونے دینے کی درخواست کی۔ خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین نے اپنے اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے دباؤ میں آنے سے انکار کردیا۔
اس حوالے سے حکمراں اتحاد میں اسپیکر چیمبر میں اڑتیس منٹ تک مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے۔ ڈپٹی سپیکر نے یونیورسٹیز کے قیام کے بلز پر اتفاق نہ ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









