منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

01 اگست, 2023 15:50

کوئٹہ: کلی شاہ عالم میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار زخمی

دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔