معدنیات کے انقلاب سے ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے: مصدق ملک
اسلام آباد: مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں خوش آمدید کہیں گے، معدنیات کے انقلاب سے ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان منرل سمٹ "ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ” کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گیسٹ آف آنر کے طور پر سمٹ میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے نائب وزیر کان کنی خالد صالح المظفر، غیر ملکی مندوبین، ماہرین معدنیات اور سرمایہ کار بھی سمٹ میں موجود تھے۔
وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور دیگر حکام نے بھی اس سمٹ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل تابناک ہے: مصدق ملک
وزیرمملکت برائے توانائی مصدق ملک کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمٹ کا مقصد براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی، معدنیات کے انقلاب سے ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معدنیاتی انقلاب سے برآمدات اور شرح نمو میں اضافہ ہوگا، بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں خوش آمدید کہیں گے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹے بڑے انڈسٹریل زون بنائے جائیں گے، انسانی اور ماحولیاتی تحفظ کےلیے واضح منصوبہ بندی ہوگی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









