منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں: وزیر خزانہ

01 اگست, 2023 16:58

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، دوست ملک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں، پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، دوست ملک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے جو بھی فیصلے کیے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہیں: مریم اورنگزیب

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی چارٹر آف اکانومی کیلئے بات کی تھی، آہستہ آہستہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔