حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، 19روپے 95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا
مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی نہیں کرسکتے۔ ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کم سے کم اضافہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کو تیار
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں19 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 19 روپے90 پیسے بڑھادی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
اسحاق ڈار کہتے ہیں قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









