منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاکستان میں 6 ٹریلین ڈالرز کےمعدنی ذخائر ہیں، منرل سمٹ سے وزیر اعظم کا خطاب

01 اگست, 2023 13:04

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منرل سمٹ "ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ” کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے 6 ٹریلین ڈالر کے ذخائر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کیلئے ایک عظیم دن ہے۔ منرل سمٹ کا مقصد غیر ملکی سرکاری کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75سال کے دوران ہم نے معدنی خزانے پر توجہ نہیں دی ۔ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان میں معدنیات کے 6ٹریلین ڈالر زکے ذخائر ہیں۔ تھر میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں جبکہ ریکوڈک منصوبہ بھی قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں معدنیات کے انقلاب سے ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے: مصدق ملک

انہوں نے کہا کہ 70کی دہائی میں روس کی شراکت سے پاکستان اسٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان منرل سمٹ "ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ” کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گیسٹ آف آنر کے طور پر سمٹ میں موجود تھے۔وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور دیگر حکام نے بھی اس سمٹ میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے نائب وزیر کان کنی خالد صالح المظفر، غیر ملکی مندوبین، ماہرین معدنیات اور سرمایہ کار بھی سمٹ میں موجود تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔